مائیں بچوں کو فون نہ دیں۔۔دو سالہ بچے کی ہزاروں ڈالر کی آن لائن شاپنگ

Kid online shopping
کیپشن: Kid Using Phone
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: آج کل کے جدید دور میں ٹیکنالوجی کا استعمال کافی تیز ہوتا جارہا ہے، چھوٹے بچوں کی بات کریں تو وہ بھی کسی مشین سے کم نہیں ہیں،  اتنے ذہین ہیں کہ اگر ان کے ہاتھ گھر کے کسی فرد کا موبائل فون لگ جائے تو وہ سب کچھ آسانی سے چلا لیتے ہیں۔

امریکا میں دو سالہ بیٹے نے ماں کے فون سے کھیل کھیل میں دو ہزار ڈالرکا سامان آن لائن آرڈر کردیا۔ امریکی ریاست نیوجرسی میں مدھوکمار نامی بھارتی نژاد امریکی خاتون اس وقت حیران رہ گئیں جب آن لائن آرڈر کا سامان ان کے گھر پہنچنا شروع ہوا اور ایک ہفتے تک مختلف چیزیں کورئیر ان کے گھر چھوڑ کرجاتے رہے۔

مدھو کمار  نے سوچا  کہ شاید آرڈر ان کے شوہر یا دو بڑے بیٹوں میں سے کسی نے دیا ہو، تاہم  رازکھلنے پر پتہ چلا کہ آن لائن آرڈرز ان کے دو سالہ بیٹے ایانش نے دیے تھے۔ مدھو نے بتایا کہ انہوں نے متعلقہ سائٹ ایک دفعہ چیک ضرور کی تھی لیکن آرڈر کچھ نہیں کیا تھا تاہم دو سالہ ایانش نے فون سے کھیلتے ہوئے یہ آرڈر کردیا۔

 جو چیزیں آن لائن منگائی گئیں ان میں کرسیاں، گل دان اور کچھ آرائشی اشیا تھیں جو  اب مدھو کماراور ان کے شوہر پرمودکمار نے اپنے گھر میں سجا لی ہیں۔ ماں مدھو کمار اپنے بیٹے پر غصے ہونے کی بجائے اس کی معصومیت پر صدقے واری ہوتی جارہی ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ آئندہ احتیاط کریں گے اور فون کو لاک لگا کر رکھیں گے۔