ریلوے ملازمین کیلئے نئی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

ریلوے ملازمین کیلئے نئی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے نئی اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ، سکیم کے تحت ملازمین و افسران کو ترجیحی گرانٹ دی جائے گی، نئی اسکیم سے لاہور سمیت ملک بھر کے 70 ہزار ملازمین مستفید ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے نئی سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکیم کے تحت ملازمین و افسران کو ترجیحی گرانٹ دی جائے گی۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر نے تینوں اے جی ایم ریلویز سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔

لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر نے تینوں اے جی ایم ریلویز سے سفارشات طلب کرلی ہیں۔ سی ای او ریلوے نے اےجی ایم ٹریفک، اے جی ایم انفراسٹرکچر، اے جی ایم مکینیکل تین روز کے اندر سفارشات جمع کروائیں۔ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تینوں اے جی ایم نئی اسکیم کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات مرتب کریں گے۔