ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری افراد کیلئے اچھی خبر

کاروباری افراد کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ذیشان صفدر) لیک سٹی میں ایچ بی ایل اسلامک بینک برانچ کا افتتاح کر دیا گیا۔کنٹری ہیڈ ایچ بی ایل اسلامک بنک آفاق خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سو برانچ مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  لیک سٹی میں اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی رقم کو محفوظ کرنے والے افراداور سرمایہ کاروں کے لیےایچ بی ایل اسلامک بنکنگ نے اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں کنٹری ہیڈ ایچ بی ایل اسلامک بنک آفاق خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر تقریب میں ریجنل ہیڈ رضوان جعفری،آنرفاسٹ کیبل میاں کمال،قومی تاجر اتحاد مولانا شوکت علی روڈ سلیم ارشد،ڈائریکٹر رفاع یونیورسٹی چوہدری ارشد،سی ای او ہنڈائی سیلز حسن خان،برانچ منیجر مہرین غضنفر اور لیگ سٹی ایڈمن آفیسرفاروق خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب میں فیتہ کاٹ کر نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا جبکہ ایچ بی ایل اسلامک بینکنگ کی سوبرانچز مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں کنٹری ہیڈ ایچ بی ایل اسلامک بنکنگ آفاق خان کا کہنا تھا کہ ہماری اسلامک بنکنگ برانچز کے ذریعے سود سے پاک رقم محفوظ کی جاسکتی ہے۔جو افراد سود سے پاک نظام کو ترجیح دیتے ہیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے رقم محفوظ کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے ایچ بی ایل اسلامک بینکنگ کے نظام کو سراہا۔افتتاحی تقریب میں شرکاء نے نئی برانچ کے سٹرکچر اور نظام کا جائزہ بھی لیا اور مستقبل میں ایچ بی ایل اسلامک بینکنگ کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer