رائل پارک (زین مدنی ) کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیو اِن سنیما کھولنے کا فیصلہ کیا تا کہ شہری وبا کے باوجود کھلی فضا میں محفوظ سرگرمیوں سے مستفید ہوسکیں، عالمی وبا کے باعث ان دنوں تفریحی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے باعث پاکستان میں سنیما اور تھیٹر بند ہیں، ایسے میں اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں لوگ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر بڑی اسکرین پر فلم کا مزہ اٹھا رہے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں بھی ایسے ہی ڈرائیو ان سینما کھولنے کی تیاری دوبارہ سے ہورہی ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے بعد ڈرائیو ان سینما کھولے گئے تھے لیکن شائقین کی جانب سے دلچسپی نا ملنے کی وجہ سے بند کردیئے گئے لیکن اب اسلام آباد میں کامیابی کے بعد اسے دوبارہ سے لاہور میں کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔