ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

11 پولیس افسران کو ریگولر ایس پی بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری

11 پولیس افسران کو ریگولر ایس پی بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:حکومت پنجاب نے 11 پولیس افسران کو ریگولر ایس پیز بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پولیس افسران کو ریگولر ایس پی کے رینک پر ترقی دی گئی۔

یہ نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔ جن پولیس افسران کو ریگولر ایس پی کے رینک پر ترقی دی گئی ہے ان میں ایس پیز معاذ ظفر، شازیہ سرور، سید علی، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری، شہباز الہی، بلال قیوم، زونیرہ ، معزور علی، عمران سیٹھی، شاہ نواز اور بہرام خان شامل ہیں۔ یہ پولیس افسران پہلے ہی ایس پی کی اسامیوں پر تعینات ہیں۔