ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داجل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کاحملہ؛ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی مذمت

 داجل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کاحملہ؛ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت  کی ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی کا حملے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت  پیش کیا اورشہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کی ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا  کرتے ہوئے کہا پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 


وزیراعلی مریم نواز شریف نے  بھکر کے نواح میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت  کی ۔ بھکر حملے میں شہید کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی قربانی کو سلام  پیش کیا ۔ 
وزیراعلی مریم نواز شریف  نے  سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت  کی اورحملے  میں زخمی کانسٹیبل، پولیو ورکرز اور راہگیر کے بہترین علاج کی ہدایت  کی ۔ 
وزیراعلی مریم نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔