خان شہزاد: رمضان المبارک کے دوران بھی شہریوں کو سستا چکن میسر نہیں ہو سکا۔
اوپن مارکیٹ میں چکن گوشت کی قیمت 461 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی جبکہ رمضان بازاروں میں یہی گوشت 446 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک مرغی 1000 سے 1200 روپے میں صارفین کو پڑنے لگی ہے، جس سے شہری حکومت سے چکن گوشت کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سرکاری نرخوں کے مطابق زندہ برائلر 290 روپے، تھوک 304 روپے اور پرچون 318 روپے فی کلوگرام مقرر کیے گئے ہیں۔
انڈے فارمی کی قیمت 236 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے.