ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان میں گراں فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ، شکایتی سیل قائم

رمضان میں گراں فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ، شکایتی سیل قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گراں فروشی کے خلاف پہلے ہی جاری مہم کو رمضان میں مزید موثر بنانے کیلئے مختلف شکایتی سیل قائم کر دیے گئے ۔ 

کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں  گراں فروشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لئے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم شکایتی سیل کے ساتھ ساتھ کراچی ہول سیلرز گروسری ایسو سی ایشن کے دفتر میں بھی ایسو سی ایشن کے تعاون سے شکایتی سیل قائم کر دیا ہے۔ شکایتی سیل میں ایسو سی ایشن اور کراچی انتظامیہ کے نمائندے فرائض انجام دیں گے۔ اس اقدام سے گراں فروشی کی روک تھام کے اقدامات موثر ہوں گے شہری چاول دالیں گھی چینی مصالحہ  جات  سمیت کریانہ کی تمام اشیا سے متعلق گراں فروشی کی شکایت کرا سکیں گے۔

ہول سیلرز گروسری ایسو سی ایشن کے چیئرمین نے شکایتی سیل کے فون نمبرز جاری کر دیے جو درج ذیل ہیں۔

02132774537 ،02132774547 ،02132774557 اور 02132774567

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبد الروف ابراہیم کے ہمراہ جوڈیا بازار میں کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ شکایتی سیل میں شہری ان نمبروں پر صبح نو بجے سے سات بجے تک شکایت درج کراسکیں گے  جبکہ ایسوسی  ایشن کے دفتر واقع دوسری منزل کوئٹہ والا بلڈنگ بالمقابل سٹی کورٹ میں بھی شکایت وصول کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گروسری ایسوسی  ایشن  کے  تعاون  سے قیمتیں کنڑول  کرنے  میں مدد ملے گی۔

کمشنر  سید حسن نقوی نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے بھرپور اور بلا رعایت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں  کے خلاف بلا رعایت  کارروائی  ہوگی بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔

 کراچی کے کمشنر نے گراں فروشو ں کو تنبیہ کی کہ وہ سرکاری نرخوں کے مطابق اشیا فروخت کریں سختی سے سرکاری نرخوں پر عمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ گراں فروشی کے خلاف جوڈیا بازار سیل سے ملنے والی شکایات کے ازالے کے لئے بھی یکساں کارروائی کی جاے گی۔