ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں چاند 28 فروری کو طلوع ہوگاپھر2 مارچ کو رمضان کیوں شروع ہوگا؟؟ سپارکو کی بڑی پیش گوئی

پاکستان میں چاند 28 فروری کو طلوع ہوگاپھر2 مارچ کو رمضان کیوں شروع ہوگا؟؟ سپارکو کی بڑی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔ کیا پھر سے چاند کا تنازع شروع ہونے والا ہے 

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔

سپارکو کے مطابق 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جائے گا۔اس پیش گوئی کے پیش نظرپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025  سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں  رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

سپارکو ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ رمضان اور عید الفطر کے کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

محکمہ  موسمیات پہلے سے دعویٰ کرچکا ہے کہ  ملک میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان  ہے۔ اب  سپارکو کےمطابق  چاند 28 فروری کو  12گھنٹے کا ہوچکا ہوگا جس کے بعد چاند کی پیدائش اور  چاند کے نظر نہ آنے پر  پہلے سے تنازعات جنم لیتے ہیں اس بار بھی  ایسا ہی کچھ ہونے کا امکان ہے خاص طور پر  کے پی کے  کی عوام   سعودی عرب کے ساتھ رمضان کرنے کے لیے تنازعہ کھڑا کردیتے ہیں ، چاند کی پیدائش کو 12 گھنٹے کے بعد امکان ہے کہ اس بار بھی وہی تنازعہ کھڑا ہوجائے 

سپارکو اور محکمہ موسمیات اسی تنازعات سے بچنے کے لیے پیش گوئی کے ساتھ لکھ رہے ہیں کہ  چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے