ویب ڈیسک : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 232 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 232 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 276 زخمی ہوئے، جن میں سے 111 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 165 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔