ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کی نئی پالیسی سے ریونیو انتہائی کم ہونا شروع ہوگیا

ایل ڈی اے کی نئی پالیسی سے ریونیو انتہائی کم ہونا شروع ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ایل ڈی اےکاشہریوں پرپلاٹ ٹرانسفرکرانےپرپرسنل ڈاکومنٹس فراہمی کابےجادباؤ اورایل ڈی اے مشیران کے رویے سے ادارے کا ریونیو کم ہونے لگا
پلاٹ ٹرانسفر پرذاتی بینک سٹیٹمنٹ ، دونوں پارٹیوں کے معاہدہ کی کاپی لازمی قرار دے رکھا ہے،دونوں پارٹیوں کی ذاتی ٹیکس ریٹرن کی کاپیاں بھی ٹرانسفر سیٹ میں مانگی جاتی ہیں،ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز کی پرائیویٹ سوسائٹیز میں پرسنل ڈاکومنٹس مانگنے کے کوئی رولز نہیں ہیں ، بینک سٹیمنٹ ، ایگریمنٹ و ٹیکس ریٹرن مانگنے سے سرکاری فیسوں و ڈیوٹیز کا کوئی تعلق نہیں ہے  ۔

اس سے قبل ایک دن میں 35 سے 40 ٹرانسفر کیسز ہونا معمول بن گیا تھا ،ذاتی ڈاکومنٹس مانگنے کے بعد ڈیلی کیسز کا ریونیو 10کیسز فی دن کے حساب سے رہ گیا،ایل ڈی اے حکام کی عدم توجہی کے باعث ٹرانسفر کیسز میں واضح کمی ہوئی
پراپرٹی مالکان و ڈیلروں نے وزیراعلیٰ سے ایل ڈی اے میں ڈاکومنٹس کی ڈسپیریٹی ختم کرنیکا مطالبہ کردیا