ویب ڈیسک : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا, انٹر بینک میں ڈالر279.66روپے پر بند ہوا .
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 پیسےمہنگا ہوکر 281.20 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 54 پیسے مہنگا ہوکر 356.08 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.59 روپے، جبکہ یورو 3 پیسے کمی سے 295.53 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 74.85 روپے پر برقرار رہا ۔