ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن: کراچی کے جوڑیا بازار میں سٹہ مافیا کا راج برقرار ہے، ایک دن میں چینی 7  روپے فی کلو مہنگی کردی۔

رمضان کی آمد سے قبل ہرسال کی طرح ملک کے بیشتر شہروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں،مافیا نے عوام کو لوٹنے کے لئے کمرکس لی، کراچی کےجوڑیا بازار میں  ایک دن میں چینی 7  روپے فی کلو مہنگی ہوگئی،فی کلو چینی 140 روپے سے بڑھ کر 147 پر پہنچ گئی۔

جوڑیا بازار کے تاجر زوہیب بولے کہ انتظامیہ نے منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، رمضان میں عوام کو ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا ۔
شہری کہتے ہیں رمضان آتے ہی ہر چیز کی قیمت دگنی ہوجاتی ہے، دنیا بھر میں تہواروں کے موقع پر ریلیف دیا جاتا ہے، مگر پاکستان میں مہنگائی آجاتی ہے،شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع خوروں کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے۔