ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پاکستان انڈیا میچ

ICC Champions Trophy 2025, city42 , Lahore citizens, LCD Screnes at public places
کیپشن: پاکستان انڈیا کا چیمپئینز ٹرافی میں آمنا سامنا پاکستانی شہریوں کے لئے غیر معمولی میچ تھا جسے فیملی ایونٹ اور قومی ایونٹ کی طرح سلیبریٹ کیا گیا۔

سٹی42:  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاکستان انڈیا میچ کو لاہور کے طول و عرض میں سینکڑوں بڑی ایل سی ڈی سکرینین لگا کر بھی دیکھا گیا۔ ریسٹورنٹس میں بھی بڑی ایل سی ڈیز کا اہتمام کیا گیا جبکہ بہت سی گلیوں مین ولگوں نے اپنے گھروں سے ایل سی ڈی نکال کر باہر رکھ دیں تاکہ سب لوگ مل کر میچ دیکھ سکیں۔ ہر گھر مین بچے، بڑے، خواتین سبھی میچ دیکھنے کے لئے خاص تیاریاں کر کے بیٹھے تھے۔ 

ایک نابینا فین نے  میچ کے آغاز سے پہلے وش کیا کہ پاکستان کو  زیادہ نہیں تو 331 کا ٹارگٹ تو دے ہی دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ابتدا مین وکٹیں نہ گرین تو پاکستان اتنا سکور ضرور کر لے گا۔

پاکستان اور بھارت کے مابین سنسنی خیز میچ سکرینز کی زینت بنا رہا۔ لوگوں کی میچ میؓ دلچسپی دیدنی تھی، اور اسی تناسب سے پاکستان کی پرفارمنس پر لوگوں کی مایوسی اور غصہ بھی دیدنی رہا۔

میچ تو پاکستان ہار گیا، فینز غصے میں بھی رہے لیکن کرکٹ کے دیوانوں نے فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ میچ دیکھا اور خوب انجوائے کیا۔

ویرات کوہلی کی سینچری بننے میں جب انڈیا کو درکار رنز اور کوہلی کو درکار رنز برابر ہی ہو گئے تو پاکستانی فینز مخالفت کو بھول کر کوہلی کی سینچری بن جانے کی خواہش کا اظہار کرنے لگے۔ جب اس کروشیل وقت پر پاکستانی وکٹ کیپر کی مس فیلڈنگ سے باہی کا چوکا ہو گیا تو فینز نے   وکٹ کیپر کو خوب برا بھلا کہا، اس لئے نہیں کہ  اس مس فیلڈنگ سے پاکستان کی ہار مزید یقینی ہو رہی تھی بلکہ اس لئے کہ کوہلی کی سینچری کچھ اور مشکل ہو رہی تھی۔ 


لاہور کے مختلف ہوٹلز میں پاکستان اور بھارت کے مابین سنسنی خیز میچ سکرینز کی زینت بنا، کرکٹ کے دیوانے اپنی فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ میچ دیکھنے پہنچے اور خوب انجوائے کیا۔ شائقین کرکٹ نے ملے جھلے تبصرے کیے، کسی نے اوپنر کو برا بھلا کہا تو کسی نے مڈل آرڈر کی تعریف کی۔شہریوں نے کہا کہ اگر پاکستانی باؤلرز پرفارم کرتے تو 242 ایسا چھوٹا ہدف بھی نہیں تھا۔