ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان نے بھارت کو 242 رنز کا ہدف دے دیا

چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان نے بھارت کو 242 رنز کا ہدف دے دیا

سٹی 42: چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان نے 9 وکٹوں  کے نقصان پر 241 رنز بنا لیے 

چیمپئنز ٹرافی کے  پانچویں میچ میںم دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں آج کرکٹ کی دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے روایتی حریف پاکستان اور انڈیا آمنے سامنے ہیں۔ اس ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان  کی  ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور  241 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے، طیب طاہر 4 اور سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، خوشدل شاہ نے 38 اور حارث رؤف نے 8 رنز بنائے۔