ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت سے میچ؟ تو کیا! دبئی میں دوبار ہرایا، اس بار بھی۔۔۔

Haris Rouf, City42, India vs Pakistan

سٹی42:  بھارت کی کرکٹ ٹیم کو "توپ" بنا کر پیش کرنے والوں کو حارث رؤف نے یہ بتا کر ٹھنڈا کر دیا کہ اس بھارت کو تو ہم دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں دو بار شکست دے چکے ہیں، اس بار بھی  وہی کریں گے جو پہلے کیا۔ 

حارث رؤف نے پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی   چیمپئینز ٹرافی 2025 کے  موسٹ وانٹڈ میچ کے متعلق  میڈیا کے نمائندوں کے چھیڑنے پر  بتایا، پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ کو میچ کی طرح ہی کھیلین گے، ہم پر کوئی دباؤ نہیں۔ 

حارث نےماضی یاد دلاتے ہوئے کہا،  بھارت کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 میچوں میں شکست دے چکے ہیں، اس بار بھی بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے اور دبئی کی کنڈیشن کو دیکھ کر میچ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

گرین شرٹ نے  یہ بھی بتایا کہ ہم پر پہلے میچ کی شکست کا کوئی اثر نہیں، یہ کرکٹ ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ گزرگیا اب بھارت کے ساتھ میچ پر فوکس ہے، جو غلطیاں کی تھیں وہ نہیں دہرائیں تاکہ ٹورنامنٹ میں آگے جائیں اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکیں۔

حارث رؤف نے دل کش مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ سارے پلیئرز 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔  میں مکمل فٹ ہوں، نیوزی لینڈ سے میچ میں 10س اوورز مکمل کیے۔

رؤف نےاکسانے والے سوالات کرنے کے ماہر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں  کہا،  انجری تو کسی بھی لمحے ہوسکتی ہے، کوئی چلتے ہوئے گر کر بھی زخمی ہوسکتا ہے۔  کچھ چیزیں انسان کی اختیار میں نہیں ہوتیں اس لیے ان کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔

حارث رؤف نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب کے ٹیم میں نہ ہونے سے ٹیم کمبینیشن  کچھ بدلا ہے، البتہ کچھ اچھے پلیئرز ہیں جو  ان کی جگہ پربہتر پرفارم کریں گے۔

حارث نے  دبئی میں ٹکٹس کی آسمان کو چھوتی ڈیمانڈ پر کہا کہ پاک بھارت میچ کے پاسز ٹکٹس کا مجھے کچھ معلوم نہیں، ٹکٹ پاس ہوتے کیا ہیں۔