ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی نژاد امریکی اجئے بنگا عالمی بینک کے سربراہ نامزد

بھارتی نژاد امریکی اجئے بنگا عالمی بینک کے سربراہ نامزد
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی صدر نے ماسٹرکارڈ کے سابق سربراہ اجے بنگا کو ورلڈ بینک کا سربراہ نامزد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق صدر بائیڈن کی جانب سےانڈین امریکن اجئے بنگا کو عہدہ دیے جانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات ممکن بنانا ہے۔اس موقع پر صدربائیڈن نے کہا کہ بنگا کو عالمی رہنماؤں کے ساتھ کام کا وسیع تجربہ ہے۔

دوسری جانب جرمنی کی جانب سے بھی عالمی بینک کےسربراہ کی نامزدگی کی توقعات ہیں جب کہ جرمنی نے خاتون کو ورلڈ بینک سربراہ بنانےکی وکالت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجئے بنگا کی تعیناتی مئی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ ماحولیاتی امور پر اصلاحات کے تنازع کا شکار عالمی بینک کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ ملپاس نے پچھلے ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔