ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ،ڈالر بھی مہنگا

Gold price increase
کیپشن: Gold price increase
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین پر روسی حملے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3400 روپے اضافے کے بعد 130300 روپے رہی جو گزشتہ چند ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 2915 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 111711 روپے رہی۔
پاکستانی مارکیٹ میں 22 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 102402 روپے رہی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 77 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1972 ڈالر رہی۔
پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی قیمت بھی کئی روز تک مستحکم رہنے کے بعد بڑھی ہے۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کے اضافے سے 1490 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے اضافے سے 1277.43 روپے رہی۔

 اس کے علاوہ انٹر بینک میں ڈالر بھی مزید تگڑا ہوگیا جبکہ روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ۔ سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایک دن میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں مزید 23 پیسے مہنگا ہوگیا ۔سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوکر 176.39 روپے پر بند ہوا۔ ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.13 فیصد کمی ہوئی۔