عامر لیاقت حسین کی متنازع ٹویٹ، لینے کے دینے پڑگئے

عامر لیاقت حسین کی متنازع ٹویٹ، لینے کے دینے پڑگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی متنازع ٹویٹ، پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار نے فوری ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ مذہبی اسکالر ہونے کا دعویدار سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد نشر کر رہا ہے،  پاکستان ہندو کونسل نے بلاسفیمی ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کردیا۔ ڈاکٹر رمیش کمار کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت حسین فوری طور پر ہندو دھرم سے منسوب اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرکےاور معافی مانگے۔بصورت دیگر پاکستان ہندو کونسل ملک بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

ڈاکٹر رمیش کمار  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو عامر لیاقت حسین کیخلاف ایکشن لینا چاہئے، عامر لیاقت حسین کو معافی مانگنی پڑے گی،معافی نہ مانگی تو سخت رد عمل آئے گا۔ وزیراعظم نے ایکشن نہ لیا تو مزید لائحہ عمل طے کریں گے ،  سینیٹر شبلی فراز کا عامر لیاقت حسین کے ٹویٹ پر موقف آنا چاہئے۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے مزید کہا کہ عامر لیاقت کے نفرت انگیز اقدام سے ہندو کمیونٹی اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہے،عامر لیاقت آئندہ ایسی شرمناک حرکت سے باز رہنے کی یقین دہانی کرائے، پاکستان ہندو کونسل نے مطالبہ کیا کہ معافی نہ مانگنے پر بلاسفیمی ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے.

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ایک ٹویٹ میں ہندو کمیونٹی سے متعلق متنازعہ ٹویٹ کیا تھا جس پر انہیں بعض حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer