باپ کے ہاتھوں جوان بیٹی قتل، چونکا دینے والے انکشافات

باپ کے ہاتھوں جوان بیٹی قتل، چونکا دینے والے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شالامار کے علاقے میں پریمی جوڑے پر فائرنگ، لڑکی قتل،آشنا زبیر شدید زخمی، پولیس نے فائرنگ کرنے پر مقتولہ شہناز کے والد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر پاب نے جوان بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،شہناز بی بی کو والدنےفائرنگ کر کےقتل کر دیا، مقتولہ شہناز بی بی کے آشنا زبیر کے ساتھ تعلقات تھے،گرفتاری کے بعد متقولہ کے والد نے پولیس کا بیان دیا کہ بیٹی کوآشنا کےساتھ دیکھ کردونوں پرفائرنگ کی،فائرنگ کی زد میں آ کرشہناز بی بی موقع پر جاں بحق ،آشنا زبیر شدید زخمی ہوگیا، پولیس نےتفتیش جاری کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق درج ایف آئی آر میں بیان کیا گیا کہ اکرم اسد نے غیرت کے نام پر زبیر ولد ظفر اقبال اور اپنی بیٹی شہناز کوثر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا،شہناز کوثر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ آشنا زبیر میوہسپتال  ایمرجنسی وارڈمیں زیر علاج ہے، فائرنگ کے دوران متقولہ شہناز کوثر کا بھائی یاسین بھی مضروب ہوکر اسی ہسپتال داخل ہے، واقعہ کے بعد ایس ایچ او عاصم حمید نے ملزم اکرم اسد کوشیلرچوک ملتانی کالونی سے گرفتار کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer