جگر کی پیوندکاری کا ایک اور مریض چل بسا

جگر کی پیوندکاری کا ایک اور مریض چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوندکاری کا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔

شیخ زید ہسپتال کا لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر مریضوں کو شفا دینے کے بجائے ان کی جان لانے پر اترا ہوا ہے۔ شیخ زید ہسپتال میں رواں ماہ جگر کی پیوند کاری کے تین آپریشنز ہوئے جو سنگین غفلت سے نہ صرف ناکام رہے بلکہ لیور ٹرانسپلانٹ کے بعد دو مریض اور ماں کو جگر کا عطیہ دینے والا جواں سالہ ڈونر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ٹرانسپلانٹ میں سنگین غفلت برتنے پر پنجاب ہوٹا نے کارروائی کرتے ہوئے باضابطہ تحقیقات کیلئے چھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جبکہ اس سنگین معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے شیخ زید ہسپتال کے لیور ٹرانسپلانٹ کو بند کر دیا تھا۔

شیخ زید ہسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر میں ہونے والا جگر کی پیوندکاری کا ایک اور آپریشن ناکام ہوگیا ہے ۔ نومبر میں 44 سالہ برخوردار نامی مریض کے جگر کی پیوند کاری کی گئی جسے جگر کا عطیہ اس کی بھابھی نے دیا لیکن لیور ٹرانسپلانٹ کے بعد برخوردار کی حالت سنبھل نہ سکی اور اسے آئی سی یو میں داخل رکھا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔