ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ کا تحصیل سٹی اور ماڈل ٹاؤن میں سات پمپس کی نیلامی کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کا تحصیل سٹی اور ماڈل ٹاؤن میں سات پمپس کی نیلامی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: ضلعی انتظامیہ کا تحصیل سٹی اور ماڈل ٹاؤن میں موجود سات پمپس کی نیلامی کا فیصلہ، نیلامی 27 فروری کو ایم سی ایل میں منعقد ہوگی۔

  ضلعی انتظامیہ نے تحصیل سٹی اور ماڈل ٹاؤن میں موجود سات پٹرول پمپس سائٹس کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے، سات پٹرول پمپس سائٹس کے حقوق کرایہ داری کا نیلام عام 27 فروری کو ٹائون ہال میں منعقد ہوگا۔

لیاقت علی پٹرولیم جی ٹی روڈ رقبہ تین کنال 18 مرلے کی بولی کی ابتدائی قیمت 96 لاکھ مقرر، شہرانوالہ فلنگ اسٹیشن رقبہ ایک کنال 11 مرلہ بولی کی ابتدائی قیمت 84 لاکھ مقرر، ایروہیڈ پٹرول پمپ وحدت روڈ رقبہ ایک کنال 14 مرلہ ابتدائی بولی کی قیمت 60 لاکھ مقرر ہوئی ہے۔

میاں برادر پٹرول پمپ نواں کوٹ رقبہ دو کنال دو مرلہ ابتدائی بولی کی قیمت 30 لاکھ مقرر، خان اینڈ کو پٹرول پمپ راوی لنک روڈ رقبہ دو کنال 5 مرلہ ابتدائی بولی کی قیمت 52 لاکھ مقرر، ہائی وے ٹریڈرز مزنگ رقبہ ایک کنال دس مرلہ ابتدائی بولی کی قیمت 84 لاکھ مقرر۔

 اور داتا گنج بخش پٹرولیم سکیم موڑ رقبہ دو کنال تین مرلہ ابتدائی بولی کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے،

تمام پٹرول پمپس سائٹس پانچ سالہ معیاد کے لیے لیز پر دی جائیں گی، باہمی رضا مندی پر مزید پانچ سال کی توسیع کی جا سکے گی۔

نیلامی میں شریک ہونیوالا ہر شخص بولی کی ریزرو قیمت سائٹ کے ایک سال کے لیے کرائے کے برابر ضمانت بطور کیش نیلامی کے مقام پر قائم ہونے والے بنک آف پنجاب کے بوتھ پر جمع کروائے گا۔

کامیاب بولی دہندہ کو تین سالہ لیز کی رقم بولی منظور ہونے کے سات دن کے اندر ایڈوانس جمع کروانا ہوگی، ہر تین سال کی تکمیل پر اگلے تین سال کے لیے ایڈوانس کرایہ ادا کرنا ہوگا، عدم ادائیگی کی صورت میں ڈی سی 15 دن کا نوٹس دے کر لیز ختم کرنے کا مجاز ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer