ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نےپولیس کونئےسال کےٹاسک دےدیئے

وزیر اعلیٰ پنجاب نےپولیس کونئےسال کےٹاسک دےدیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے تمام تھانوں کے لیے نئے سال کے ٹاسک جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد کرائم میں کمی کے بعد تھانوں کو سنٹر فار پبلک سیفٹی میں تبدیل کرنا اور شہریوں کے لیے پولیس کا رویہ بہتر بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ عوام تھانوں سے ڈرنے کی بجائے انہیں اپنے لیے تحفظ کی جگہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کی درخواستوں میں تاخیر، رشوت اور سفارش کے کلچر کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق شہر کے تمام تھانوں میں آنے والے افراد سے روزانہ کی بنیاد پر فیڈبیک لیا جائے گا، اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ 2026 تک تھانہ کلچر کو مکمل طور پر حقیقی معائنوں اور عوام دوست نظام میں تبدیل کر دیا جائے گا تاکہ شہری پولیس سے اعتماد اور تحفظ کا احساس حاصل کر سکیں۔