ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب پی آئی اے کس نام سے جانا جائے گا، اہم فیصلہ سامنے آ گیا

اب پی آئی اے کس نام سے جانا جائے گا، اہم فیصلہ سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے خریداری عمل کے دوران حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کا نام بدلے بغیر ہی اس کی قومی شناخت برقرار رکھی جائے گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی سرمایہ کاری یا شراکت داری کے باوجود پی آئی اے بدستور اسی نام سے جانی جائے گی اور اس کا معروف لوگو اور برانڈ بھی برقرار رکھا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد قومی ائیر لائن کی تاریخی اور علامتی حیثیت کو محفوظ رکھنا اور عوامی وابستگی قائم رکھنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالی اصلاحات کی اجازت ہوگی، تاہم قومی تشخص، برانڈ اور شناخت کے معاملات سرکاری پالیسی کے مطابق برقرار رہیں گے۔