ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ان لینڈریونیو سروس کے ملازمین و افسران کی ہفتہ وارچھٹیاں منسوخ

ان لینڈریونیو سروس کے ملازمین و افسران کی ہفتہ وارچھٹیاں منسوخ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:ایف بی آرنےان لینڈریونیو سروس کے ملازمین و افسران کی ہفتہ وارچھٹیاں منسوخ کردیں۔
تمام ٹیکس دفاتر27سے31دسمبرتک ٹیکس کولیکشن کےپیش نظرکھلےرہیں گے،اس حوالے سے ایف بی آر نےلارج ٹیکس پیئر، ریجنل اور کارپوریٹ ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنرز کو مراسلہ بھجوا دیا۔
 مراسلہ میں ٹیکس دفاتر کے سربراہان کو ہفتہ ،اتوار کو بھی کھلے رکھنے و ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئیں۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس دہندگان کو ریٹرن جمع کرانے اور واجبات کی بروقت ادائیگی کی سہولت دینے کیلئےاقدام اٹھایا گیا۔
ایف بی آر ہیڈکوارٹر کی ہدایت پر دفاتر کھولنے کیلئے انتظامی اقدامات مکمل کرنے کی تاکید کی گئی۔ملازمین کی حاضری و دفاتر کی ورکنگ براہِ راست مانیٹر کی جائے گی۔