ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رکن پنجاب اسمبلی ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

لیگی رکن پنجاب اسمبلی ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں۔ 

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر قلعہ لکشمن سنگھ ٹینکی والی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک ریاض اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔