معروف فنکار معین اختر کا آج 71 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

معروف فنکار معین اختر کا آج 71 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا 71 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

لاجواب ڈائیلاگ ڈلیوری اور ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دینے کا فن رکھنے والے معین اختر کو اگر پاکستانی تاریخ کا سب سے ورسٹائل فنکار کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔

ٹی وی ڈرامے ہوں یا پھر سلور اسکرین معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے، ڈرامہ سیریل روزی، میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آئے جبکہ آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے۔بندر روڈ سے کیماڑی ،ہاف پلیٹ اور عید ٹرین جیسے بے مثال ڈرامے آج بھی انکے مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

اسٹیج شوز کی بات کی جائے تو معین اختر کا ڈنکا نہ پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں بجا بڈھا گھر پر ہے، یس سر عید نو سر عید ، بے بیا معین اختر ، بکرا قسطوں پر، آپ کے یادگار اسٹیج شوز ہیں۔

یہ عظیم فنکار 22 اپریل 2011 کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گیا تھا۔