ویڈیو: ایک رن پر آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی کی بنگلادیشی کھلاڑیوں کیساتھ جھگڑا

ویڈیو: ایک رن پر آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی کی بنگلادیشی کھلاڑیوں کیساتھ جھگڑا
کیپشن: Virat Kohli
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نامور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف میرپور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک رن پر آؤٹ ہونے کے بعد بنگلادیشی کھلاڑیوں سے الجھ پڑے۔ 

ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی فارم کا غصہ ویرات کوہلی نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پر نکالنے کی کوشش کی۔ میرپور ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 45 رنز پر 4 اہم وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ ان آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں صف اوّل کے بلے باز ویرات کوہلی بھی ہیں، جو اس اننگز میں 22 گیندیں کھیل کر صرف ایک ہی رن بناسکے۔ 

سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے اور اس کے بعد کوہلی اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے درمیان ہوئی تکرار کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے الجھ پڑے جس کے بعد امپائرز نے درمیان میں آکر اس معاملے کو قابو کیا۔واضح رہے ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو بنگلہ دیش پر 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ 



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر