پیرس میں فائرنگ سے ہلاکتیں 3 ہوگئیں

پیرس میں فائرنگ سے ہلاکتیں 3 ہوگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فرانس میں کرد ثقافتی مرکز پر دائیں بازو کے انتہاپسند کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتیں 3 ہوگئیں۔

واقعے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تین زخمی ہیں۔ موقع پر موجود بہادر شخص نے حملہ آور کو قابو کرکے مزید اموات ہونے سے بچالیں، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔حملہ آور نے پچھلے سال سوڈانی پناہ گزینوں کے کیمپ پر خنجر سے حملہ کیا تھا۔ جیل سے رہائی ملتے ہی پیرس میں پھر لوگوں کو نشانہ بنایا۔

واقعے کے خلاف کرد کمیونٹی نے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔ پولیس کی شیلنگ اور ہاتھا پائی کے دوران 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

Ansa Awais

Content Writer