لاہور میں بارش کب؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Heavy rain in Lahore
کیپشن: Rain in Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: لاہور دنیا کے فضائی آلودگی میں ترین شہر قرار، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس 337 ریکارڈ کیا گیا۔بحریہ آرچرڈ 466، کوٹ لکھپت 460, ڈیوس روڈ 451, ڈی ایچ اے فیز 8 428، ماڈل ٹاون 425، یو ایس قونصلیٹ 403، گڑھی شاہو 381 اور گلبرگ مراتب علی روڈ 380 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم خشک رہے گا، مطلع صاف ہوگا شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں 1 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ہلکے بادل لاہور کا رخ کریں گے، اتوار اور پیر کے روز مغربی ہواؤں کے پیش نظر لاہور میں بارش برس سکتی ہے۔