سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 7 روپے فی کلو کمی سے 251 روپے فی کلو ہوگیا، انڈے 186 روپے فی درجن پر پہنچ گئے۔
برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 7 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 251 روپے فی کلو ہوگیا۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 165 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 173 روپے کلو مقرر کردیا گیا۔دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں 1 روپے فی درجن اضافہ ، ریٹ 186 روپے فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار460 روپے مقرر کردیا گیا۔