ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(ن) لیگ کے 5 سینئر رہنماؤں کا مستعفی ہونے کا اعلان

(ن) لیگ کے 5 سینئر رہنماؤں کا مستعفی ہونے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (عمراسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق، رانا مشہود احمد خان، میاں مرغوب احمد سمیت دیگر کا مستعفی ہونے کا اعلان، لیگی رہنماؤں نے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے حمزہ شہبازشریف پر پولٹری قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے الزام پر بھی تنقید کی۔

میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کی جانب سے جم خانہ میں ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں بلال یاسین، رانا مشہود احمد، خواجہ سلمان رفیق، چودھری شہبازاحمد، باؤاخترعلی، ملک وحید، یاسین سوہل اور میاں نصیراحمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

 فردوس عاشق اعوان کے بیان پر مجتبیٰ شجاع الرحمان اور بلال یاسین کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈال کر بھی حمزہ شہباز کا خوف ان کے ذہنوں سے کم نہیں ہوا۔ خواجہ سلمان رفیق اور رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا بیان مضحکہ خیز ہے، حمزہ شہباز بہادری کے ساتھ جیل میں حکومتی ظلم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ  انڈوں کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار حمزہ شہباز ہے جو کہ جیل سے بیٹھ کر قیمتیں کنٹرول کر رہا ہے،شہباز شریف اور حمزہ کی رہائی کے بعد ایک دنگل شریف خاندان میں ہوگا ،جس سے شریف خاندان کی ساکھ متاثر ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان  کا کہناتھا کہ مریم نواز کے اپنے بھائی لندن میں بیٹھے ہیں جبکہ قانون کے شکنجے میں چھوٹے میاں صاحب ہیں،  استعفے صرف ڈرامہ ہے، پی ڈی ایم کا ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا,ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹنے والوں میں لانگ مارچ کی ہمت نہیں.

Sughra Afzal

Content Writer