(علی رامے) حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سیکٹر انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے علیحدہ اراضی ایکوائرکرنے کافیصلہ کرلیا، جس کیلئے پنجاب حکومت نے محکمہ صنعت و تجارت کو نئی پالیسی بنانے کی منظوری دیدی۔
محکمہ صنعت و تجارت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا تھاکہ نجی کمپنیوں کیلئے انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام پر زمین دینا مشکل ہو رہا ہے، جس کیلئے نئی پالیسی کی ضرورت ہے، نئی پالیسی سے انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام سے انڈسٹری کو فروغ ملے گا، انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام سے روزگارکے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔
حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ نے معاملہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے، نجی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں زمین دینا حکومت کیلئے مشکل ہوگیا، نجی سرمایہ کاروں کو نئی انڈسٹری کے قیام کیلئے حکومت پنجاب کی نئی حکمت عملی، پرائیویٹ ڈویلپرز کی جانب سے انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کی اب نئی پالیسی بنے گی۔