’’اندھے انتقام کی آخری ہچکی‘‘ نوازشریف کیخلاف فیصلے پر مریم کا رد عمل

’’اندھے انتقام کی آخری ہچکی‘‘ نوازشریف کیخلاف فیصلے پر مریم کا رد عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کی مزید دو نیب ریفرنسز میں سزا کو اندھا انتقام قرار دے دیا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف مزید دو نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنادیا گیا ہے جس میں احتساب عدالت نے انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا ہے جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر لیکھا ہے کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا، اندھے انتقام کی آخری ہچکی، مگر فتح نواز شریف کی، اللّہ کا شکر۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جتنے بھی فیصلے آئے  ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے، اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔ آج کا فیصلہ نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اورمہر ہے۔

مزید لکھا کہ فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے۔ جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے، ۔ کیونکہ حکومت، طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی،  یاد رکھیں، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

  مریم نواز لکھتی ہیں کہ نواز شریف کے خلاف الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی، ثبوت ہوتے یا ایک بھی گواہی ہوتی تو دس ہزار درہم کو بہانہ نا بنایا جاتا۔ خاندانی کاروبار اور جائز ذاتی لین دین کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ یہی نواز شریف کی فتح ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کا ہر ووٹر بھی آج سرخرو ہوا۔

حکومتیں اپنے کردار اور کارکردگی پر چلتی ہیں،سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے پر نہیں۔ یہ حکومت کی کمزوری کی دلیل ہے۔ حکومتی اہلکار ہر روز یہ سوچ کر دفاتر کا رخ کرتے ہیں نواز شریف کے خلاف آج کیا کرنا ہے۔ نواز شریف انشاءاللہ اور مضبوط ہوگا۔ واپس آئے گا جلد۔

Shazia Bashir

Content Writer