سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی اسپیکر باقرقالیباف کی ملاقات ہوئی ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری میں بارہا ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیلئے واشنگٹن پر عدم اعتماد کی مزید وجوہات پیدا ہوئیں، امریکا سے ذمہ داریاں پوری کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔