ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

30 روپے کا تنازع ؛دو سگے بھائی قتل

30 روپے کا تنازع ؛دو سگے بھائی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رائیونڈ سٹی میں 2 بھائیوں اور پھل فروش کے درمیان 30روپے  پر جھگڑا ہوا، لڑائی میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے 

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پھل کی خریداری کے دوران ریٹ پر جھگڑا ہوا تھا،پھل فروش نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واجد اور راشد پر بہیمانہ تشدد کیا تھا،بہیمانہ تشدد کے باعث واجد گزشتہ روز ہی چل بسا تھا،جھگڑے میں تشدد سے زخمی ہونے والا دوسرا بھائی راشد بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا

دونوں بھائیوں کا دودھ کا کاروبار تھا، کوٹ رادھا کشن ضلع قصور کے رہائشی تھے،مقتولین لاہور سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں پھل فروشوں سے جھگڑا ہوا، مقتولین کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ سٹی میں درج ہے،تیمور نامی ایک ملزم گرفتار ہے، دوسرے ملزم اویس کی تلاش کی جا رہی ہے،