سٹی 42: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں 1500 سالہ جشنِ ولادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ریاستی سطح پر منانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی
حکومت آزاد کشمیر نے جشن ولادت النبی ﷺ کے شایانِ شان انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ، ریاست بھر میں 1500 سالہ جشن ولادت النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی،تقریبات میں درود و سلام، نعتیہ مشاعرے اور دینی کانفرنسز شامل ہوں گی،سرکاری و نیم سرکاری عمارات کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر برقی قمقموں سے سجانے کی تجویز دی گئی ، آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا
قرارداد میں کہا گیا: نبی کریم ﷺ کی سیرت، تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو عام کرنے کے لیے سیمینارز اور کانفرنسز ہوں گی ، 12 ربیع الاول کو ریاست بھر میں سرکاری سطح پر شایانِ شان تقاریب منعقد ہوں گی
اسمبلی کی قرارداد پر اراکین کی جانب سے نبی کریم ﷺ سے والہانہ عقیدت کا اظہارکیاگیا ۔
