(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے شادی کے بعد وزن بڑھنے پر لوگوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی حاملہ ہونے کی افواہوں پر کھل کر اپنی رائے دےدی۔
اریبہ حبیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ایوارڈ کچھ نہیں ہوتا، اصل چیز انعام ہوتا ہے کہ لوگ آپ کا کام دیکھ کر آپ کے بارے میں اچھی باتیں کریں۔
اریبہ حبیب نے کہاکہ انہوں نے کئی سینئر اداکاروں کی دکھ بھری کہانیاں سنی ہیں جن کے شیلف ایوارڈز سے بھرے پڑے ہیں لیکن ان کے پاس اپنے علاج کے پیسے نہیں ہیں، اسی لیے ایسے ایوارڈز انہیں نہیں چاہئیں، اس سے بہتر ہے کہ انسان وہ ایوارڈ خود کہیں سے خرید لے، اصل ایوارڈ بینک اکاؤنٹ ہوتا ہے اور وہ اچھی باتیں جو لوگ آپ کے پیٹھ پیچھے کرتے ہیں۔
اریبہ حیبب نے مزیدکہاکہ شادی کے بعد ویزہ وغیرہ حاصل کرنے کے لیے وہ اداکاری سے دور ہوگئی تھیں، اس دوران وہ کچھ عرصے کے لیے بیرون ملک رہیں اور زندگی کے مزے لے رہی تھیں۔اریبہ حبیب نے کہا کہ بیرون ملک رہنے کے دوران ان کا وزن بھی کچھ بڑھ گیا تھا، جب وہ واپس پاکستان آئیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی تو ان کا فربہ جسم دیکھ کر لوگوں نے فوراً یہ افواہ پھیلا دی کہ وہ حاملہ ہیں جبکہ ایسا کچھ نہیں تھا۔