(ویب ڈیسک)دینی مدارس کو بینک اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات کے تناظر میں سٹیٹ بینک نے سہولیات فراہمی کیلئے تمام بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کردیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مدارس کو اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث مدارس کے مالی معاملات کی مانیٹرنگ نہیں ہو پاتی۔
سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ رجسٹرڈ مدارس کو اکاؤنٹس کھولنے میں اضافی سہولت فراہم کی جائے، ڈی جی آر ای سمیت دیگر اداروں سے رجسٹرڈ مدارس کو بھی یہ سہولت دی جائے۔