سٹی 42: عالمی مارکیٹ میں سونا اور مقامی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر مہنگ اہوکر 1915 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 32 ہزار 600 روپے پر برقرار رہا ۔ دس گرا م سونا 1 لاکھ 99 ہزار 417 روپے پر ہی برقرار رہا جبکہ ایک تولہ چاندی 2800 روپے پر برقرار رہی ۔
واضح رہے گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے گھٹ کر 232600روپے ہوگئی تھی ۔