معروف سنیئر اداکارہ چل بسیں

 معروف سنیئر اداکارہ چل بسیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ سیما دیو 81 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ کے بیٹے اور بالی ووڈ فلم ساز ابھینے دیو نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں کا آج انتقال ہو گیا ہے، وہ ٹھیک تھیں، بس الزائمر میں مبتلا تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکارہ 3 سال سے الزائمر کی بیماری میں مبتلا تھیں اور ان کی موت گھر پر ہوئی۔

واضح رہے کہ سیما دیو ہندی اور مراٹھی سنیما کی ایک مشہور اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 80 سے زائد فلموں میں کام کیا۔سیما دیو آخری بار 2021 میں ریلیز ہونے والی مراٹھی فلم ’‘ جیون سندھیا ’‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔خیال رہے کہ سیما دیو کے دو بیٹے ہیں اور وہ بھی بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer