شاہدرہ فلائی اوور؛ 80 فیصد کام مکمل،محسن نقوی نےستمبر میں تکمیل کی ٹھان  لی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور کنٹریکٹر سے کام ستمبر میں بہرصورت مکمل کرنے کی تحریری گارنٹی لے لی۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے منصوبے کو اگلے ماہ تک 100 فیصد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔نجی کمپنی کے کنٹریکٹر نے پراجیکٹ کو ستمبر کے آخری عشرے میں مکمل کرنے کی گارنٹی دی اور پراجیکٹ بریف پر دستخط کئے۔

کنٹریکٹر نے یقین دہانی کروائی کہ ان شاءاللہ منصوبے کو آپ کے ویژن کے مطابق جلد ازجلد مکمل کریں گے۔وزیر اعلی محسن نقوی کا منصوبے پر ہونیوالی پیشرفت اور معیاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ اسی رفتار سے پراجیکٹ پر دن رات کام جاری رکھا جائے۔

محسن نقوی نے پروجیکٹ کے لئے حاصل کی گئی نجی اراضی کے مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیاں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

وزیراعلیٰ نےلاہوررنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔ محسن نقوی نے مراکہ کے قریب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیراعلیٰ کو  لاہور رِنگ روڈ ساودرن لوپ تھری پروجیکٹ پربریفنگ دی۔ محسن نقوی نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلٰی محسن نقوی نے کہا عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔12 سال کے طویل عرصے بعد منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے - ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک کا لوڈ کم ہو گا - لاہور کی ٹریفک بہترین طریقے سے ریگولیٹ ہو گی -