(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی تفتیش سے متعلق درخواست منظور کرلی۔ پولیس کو عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اجازت ملی۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ چیرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔چیئر مین تحریک انصاف سے 9مئی مقدمات میں تفتیش کرنی ہے، عدالت جیل میں ملزم سے تفتیش کی اجازت دے۔