ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر کے خط کا جواب دیدیا

چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر کے خط کا جواب دیدیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر کے خط کا جواب دے دیا۔

 چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا ہےکہ قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے 9 اگست کو تحلیل کی، اب الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں 26 جون کوترمیم کردی گئی ہے، اس ترمیم سے قبل صدر الیکشن کی تاریخ کے لیےکمیشن سےمشاورت کرتا تھا، اب سیکشن 57 میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو تاریخ یا تاریخیں دینےکا اختیار ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-24/news-1692870083-8170.jpeg

   خط میں مزید کہا گیا ہےکہ آئین کے آرٹیکل 48 فائیوکو آئین کے آرٹیکل 58 ٹوکے ساتھ پڑھاجائے، وزیر اعظم کی سفارش پر اسمبلی تحلیل کی جائے توکمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-24/news-1692870083-7483.jpeg