ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 افسوسناک خبر،ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم،7 افراد جاں بحق

 افسوسناک خبر،ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم،7 افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں7افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین حیدر آباد سے ٹھٹھہ جارہی تھی بدقسمتی سے مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی،حادثے میں 7افراد جاں بحق اور 15زخمی  ہو گئے، جاں بحق افراد میں 4خواتین، ایک بچی  اور 2 مرد شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔