صاف پانی سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

صاف پانی سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
کیپشن: water
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت  پنجاب نے شہریوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایک ہزار صاف پانی کے نئے مراکز قائم کیے جایئں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے  کہا ہے کہ 2 ماہ کے اندر صاف پانی کے مراکز قائم ہوجائیں گے، شہریوں کو صاف اورمحفوظ پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ لاہور میں پانی کی خراب پائپ لائنوں کو بدل دیا جائےگا اور کھارےپانی کو ٹریٹمنٹ کےذریعے صاف کیاجائےگا ،ہماری کوشش ہے کہ لوگوں تک صاف پانی پہنچ سکے۔

اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ  اس کے علاوہ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، قصور اورڈی جی خان میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس لگائےجائیں گے، مرحلہ واران منصوبوں کوپور ے صوبے میں پھیلایاجائےگا،عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے دن رات کام جاری رہے گا۔