بھاری بھرکم بجلی بلوں سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Electricity
کیپشن: Electricity
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کر کے بجلی صارفین کو باقی بل جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد وحید نے محمد صادق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، ایف بی آر، لیسکو سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی منظوری دی، وفاقی حکومت کی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری سے بجلی مزید مہنگی ہوگئی، بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دےاور کیس کے حتمی فیصلےتک فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے عبوری ریلیف دیتے ہوئے شہریوں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے بغیر بل ادا کرنے کا حکم دیدیا اور14 ستمبر کو اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔