سرفراز کی جگہ شاہد آفریدی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی دینے کا امکان

 سرفراز کی جگہ شاہد آفریدی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی دینے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں، آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا بھی امکان۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں بوم بوم شاہد آفریدی کے ملتان سلطان چھوڑ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے معاہدہ کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ جبکہ شاہد آفریدی یہ خواہش پہلے ہی ظاہر کر چکے ہیں کہ وہ اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   کے  مالک ندیم عمر  کا کہنا ہے کہ  اگر سرفراز خود دستبردار ہونا چاہیں تو  شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ کپتان بھی بنایا جاسکتا ہے۔ندیم عمر نے کہا کہ شاہد آفریدی کے پی ایل کی فاتح راولا کوٹ کے کپتان رہے ہیں وہ ٹیم کو لڑانے کا ہنر جانتے ہیں۔ یاد رہے اس سے پہلے  پی ایس ایل میں شاہد آفریدی پشاور زلمی، کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔