ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عرشی خان نے 'افغان کرکٹر 'کے ساتھ منگنی کا ارادہ بدل لیا

عرشی خان نے 'افغان کرکٹر 'کے ساتھ منگنی کا ارادہ بدل لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    بھارتی  شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی  اداکارہ عرشی خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سے رواں برس ہونے والی منگنی ترک کرنے کا اشارہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عرشی خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا  کہ ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی بتایا  کہ افغان کرکٹ ٹیم میں میرے والد کے دوست کے بیٹے ہیں جن کا انتخاب والد نے میرے ہمسفر کے طور پر کیا ہے۔

اداکارہ نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری منگنی رواں برس اکتوبر میں ہونی تھی لیکن افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد مجھے لگتا ہے اب یہ رشتہ ختم کرنا پڑے گا۔عرشی خان نے بتایا کہ میرے  ہونے والے منگیتر میرے اچھے دوست بھی ہیں اور ہماری فون پر بات بھی ہوتی تھی لیکن موجودہ حالات کے سبب گھر والے اس رشتے پر رضامند نہیں ہوں گے اور اب وہ بھارت میں ہی میرے لیے کوئی دوسرا رشتہ ڈھونڈیں گے۔