ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
کیپشن: Bitcoin
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی مالیت تین ماہ میں پہلی مرتبہ دو فیصد اضافے کے بعد 50 ہزار ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے۔

 رپورٹ  کے مطابق اضافے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 50 ہزار 249  ڈالر ہو گئی ہے جو مئی کے وسط سے اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔مختلف وجوہات کی بنیاد پر بٹ کوائن کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی جن میں سے ایک چین کے کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی ہے، جبکہ امریکی کمپنی ٹیسلا نے بھی بٹ کوائن میں خرید و فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بٹ کوائن کی مالیت میں 70 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

 یادرہے جون میں اس کی قیمت 29 ہزار ڈالر سے بھی نیچے گر گئی تھی۔ جبکہ اپریل میں بٹ کوائن کی مالیت ریکارڈ اضافے کے بعد 65 ہزار ڈالر کو پہنچ گئی تھی، جبکہ حالیہ اضافے کے باوجود اس کی قیمت 50 ہزارڈالر کے قریب ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer